گلگت بلتستان کے ایس پی یو پولیس جوانوں میں بے چینی اخر کیوں پھیل رہا ہیں اور وزیر اعلیٰ سے اخر کیا بڑا مطالبہ کردیا تفصیلات کیلئے لنک کلک کریں

0 0

گلگت ( بیورو چیف ٹی این این) گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں تعینات SPUگلگت بلتستا ن کے پولیس اہلکار گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہ کے بغیر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ تنخواہ نہ ملنے سے پولیس اہلکار شدید پریشان ہیں ۔چلاس کے مضافاتی اور دور دراز علاقوں میں سخت موسمی حالات اور شدید سردی میں فرائض انجام دینے والے SPU کے پولیس اہلکار وں کو مناسب رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات بھی میسر نہیں ۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے چلاس میں تعینات SPU کے کئی اہلکاروں نے ہمارے نمائندے کو شناخت ظاہر نہ کرنے کی شر ط پر بتایا کہ SPUپولیس اہلکار کئی ماہ سے بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ پولیس اہلکاروں کا مزید کہنا تھا چلاس میں سخت سردی کے دوران انہیں مناسب رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات نہیں ملتی ۔جس سے کئی پولیس اہلکار بیمار ہوجاتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان کی طرف سے چلاس میں تعینات پولیس اہلکاروں کورہائش اورکھانے پینے کی مد میں ملنے والاالاوٴنس پولیس افسران کی شاہ خرچیوں ،پروٹوکول اور جیب میں چلا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے چلاس میں تعینات SPU کے پولیس اہلکار بہت پریشان ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسروں کا رویہ اہلکاروں کے ساتھ غیر مناسب ہے ،انہیں چھے ،چھے ماہ تک گھر جانے کے لیے چھٹیاں نہیں دی جاتی اور اگر کسی ایمرجنسی کی صورت میں گھر جانے والے پولیس اہلکاروں سے ان کی تنخواہ میں کٹوتی کی جاتی ہے ۔SPU پولیس اہلکاروں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیں اور محکمانہ انکوائری کمیٹی بیٹھا کر پولیس اہلکاروں کو انصاف فراہم کریں اور پولیس افسرا ن کی شکل میں پائی جانے والی کالی بھیڑوں کو سخت سزا دیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website