عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب گلگت بلتستان کے قومی ہیروز ،غازیان اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

0 0

گلگت(پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام جشن آزادی گلگت بلتستان کی عوامی مرکزی تقریب گھڑی باغ گلگت میں منعقد ہوئی تقریب میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی قائدین، انجمن تاجران رجسٹرڈ ،سول سوسائٹی ،گلگت بلتستان کے قومی ہیروز ،غازیان اور شہدا کے خانوادوں سمیت کثیر تعداد میں عوام الناس شریک ہوئے۔٠ تقریب سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین ،سابق چئیرمین مولانا سلطان رئیس ،وائس چئیر مین سید یعصب الدین ،کوآرڈنیٹر بلتستان نجف علی ،رہنما آل پاکستان مسلم لیگ کریم خان ،انفارمیشن سیکرٹری یوسف ناشاد ،ترجمان ظہیر قاسمی ،نوجوان سیاسی رہنما ابرار بگورو،کوآرڈنیٹر گلگت جہانزیب انقلابی،رہنما انجمن تاجران محمد رمضان ،صدر ضلع گلگت حاجی حکم خان صاحب سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب میں گلگت بلتستان کے قومی ہیروز ،شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی ہیروز کی قربانیوں پر روشی ڈالی۔ مقررنین نے گلگت بلتستان کی عوام کو آپس میں اتحاد و اتفاق اور محبت سے رہنے کی تلقین کی اور اپنے قومی حقوق ،وسائل کا تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے پر زور دیا

تقریب میں عوام کی بھرپور شرکت اور جوش وخروش عروج پر تھا۔ تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء ایک پرہجوم ریلی کی شکل میں یادگار شہداءچنار باغ پہنچے اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website