یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو کی فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کا بلند ترین فیلڈ فائرنگ رینج سیاچن کا دورہ۔
اس دورہ کا بنیادی مقصد تھا کہ پاکستان آرمی کے مستقبل کے معمار اور یوتھ کو پاک فوج کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں سے آگاہ کرنا ۔
یوتھ کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ذہین سازی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔
سیاچن کے اس مشکل ترین موسمی حالات میں پاکستان آرمی کسی طرح اپنے قوم کی حفاظت میں معمور ہیں اور اس کھٹن اور دشوار گزار موسم میں اپنے دشمن کا مقابل کررہی ہے۔ یقینہ یہ انکی پروفیسنل صلاحیت کا نتیجہ ہے۔یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبا و اساتذہ کے لیے حوصلہ افزائی کے باعث تھی کہ وہ پاکستان آرمی کے بیج میں تھے۔
ہماری موجودگی پر پاک فوج کے جوانوں بھی خوش ہوگئے۔یقینہ یہ ان کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنا۔ اور اس کے علاوہ طلبا و طلبات کو وہان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
کمانڈر 323 بریگیڈ جناب جہائزیب صاحب نے پاک فوج کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کے بارے میں طلبا و طلبات کو آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمیشہ اپنے عوام کے بارے میں سوچتے ہیں اور ہماری عوام ہماری پاک فوج پر فخر کرتی ہے کیونکہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اور اس کے بعد کرنل محمد قیصر صاحب نے طلبا و طلبات کو مختلف ہتھیاروں اور سیاچن کے دامن ہر ہماری پاک فوج کیسے زندگی گزار رہی ہے اس کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اور اس دوران سٹوڈنٹس نے کرنل صاحب سے ہتھیاروں کے بارے میں سوالات کیے اور اس کے علاوہ سٹوڈنٹس کو فیلڈ فائزنگ کا عملی مظاہرہ کرنے کا مواقع فراہم کیا۔
ایک دن آرمی کے ساتھ کا بنیادی مقصد طلبا و طلبات کو مختلف ہتھیاروں کے حوالے سے آگاہ کرنا اور پاک فوجی کی فوجی مشقوں اور صلاحیتوں کو قریب سے دیکھنا تھا۔
اس دورہ سے یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو کا ایک بہترین امیج انٹرنیشنل میڈیا اور نیشنل میڈیا میں یونیورسٹی آف بلتستان کا نام آنا ایک بڑی بات ہے۔ اس کے علاو پاکستان کے ہر بڑے چینل میں بلتستان یونیورسٹی کا نام آنا ایک نیک شگون ہے۔
اس سلسلہ میں اس وزٹ کےکنوئیر / چیف سیکورٹی آفسر یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو اور ایڈمنسٹریٹر انچن کمپس سر ذوالفقار علی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اور میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ان کی بدولت آج یونیورسٹی آف بلتستان کا نام نیشنل میڈیا میں گانج رہا ہے۔ اور ان کے فوائد مستقبل قریب میں بلتستان یونیورسٹی کو ملیں گے۔
*تحریر: *جمشید علی طیفور
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟