یوں سکردو ہم سب کا ہے مگر ہم میں سے کوئی سکردو کا نہیں سکردو بلتستان کا دل اور چار اضلاع کی ہیڈ کوارٹر ہے ، سکردو سابق مشیرِ سابق وزیر اعلی ، سابق ڈپٹی اسپیکر ، سابق سینئر وزیر ، موجودہ گورنر موجودہ سینئر وزیر کے علاؤہ کئی کونسل کے ممبران اور کئی مرد و خواتین ٹیکنوکریٹس ممبران اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹریز کا حلقہ انتخاب بھی ہے ، بلتستان ریجن سے تعلق رکھنے والے تمام سیاستدانوں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے رہائش گاہیں بھی سکردو میں واقع ہیں
مگر افسوس سکردو کے مسائل پر سوچنے یا حل کرنے کی کما حقہ کسی نے بھی کوشش نہیں کی ، اس وقت سکردو بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہیں ، دو ہزار طلباء وطالبات داخلے کے لئے خوار ہو رہے ہیں ، بد ترین ٹریفک جام روز کا معمول اور پولیس نفری کی شدید کمی ہے ، دو سال قبل ٹینڈرز شدہ سٹریٹ لائٹس ابھی تک نصف نہیں کیا گیا ہے ، آر ایچ کیو ہسپتال سکردو اس دور میں بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہیں ، بلتستان ریجن کا واحد ہسپتال ایم آر آئی مشین ایکو مشین اور دیگر اہم سہولیات سے محروم ہیں ، روڈز توڑنا روز کا معمول ہے ، زندگی میں پہلی بار رمضان المبارک میں روزہ داروں کو پینے کی پانی سے محروم رہیں ، بائی پاس روڈ پر دیڑھ سال سے سٹے ہیں ، ہر دوسرا ممبران اسمبلی اپنے عزیزوں کو سکردو کے مختلف پوسٹوں پر ایڈ جسٹ کرنے کی تک و دو میں مصروف ہیں ، شغر تھنگ ہرپوہ غواڑی پاؤر پراجیکٹ پر کوئی کام کروانے کے لیے تیار نہیں ، شتونگ نالہ منصوبہ بیس سال کے بعد پھر سروے کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ، مقپون ژھر تین میگاواٹ بجلی گھر بننے نہیں دیا گیا سرمیک میں مکمل شدہ دو میگاواٹ بجلی گھر سیاسی و ذاتی مفادات کی وجہ سے کمیٹی در کمیٹی بن رہے ہیں اور عملی اقدامات اٹھانے کی کسی کو دلچسپی نہیں ،
آج کل جتنے سیاستدان ، علماء کرام یا بیروکیٹس گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں یا ریٹائرڈ ہوئے ہیں ان سب نے سکردو سے ہی تعلیم حاصل کی ہے ، گلتری کے مہاجرین ، کھرمنگ کے مہاجرین ، انیس سو اکہتر کے مہاجرین ، انیس سو پینسٹھ کے مھاجرین کے علاؤہ گلگت بلتستان کے تمام باسیوں کو سکردو نے اپنی آغوش میں جگہ دی ہیں ، تمام بیروزگار افراد کے لیے روزگار کے مواقع ، تمام مریضوں کے لئے صحت کے سہولیات اور تمام طلباء و طالبات کو تعلیم کے دروازے بھی سکردو میں کھلے ہوئے ہیں ،
ضرورت اس امر کی ہے اب ہم سکردو کو صرف حلقہ 1 کے لئے مختص کرنے کی بجائے سکردو کو دھرتی ماں سمجھ کر سکردو کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں ، ہم پانچ سالوں سے مسلسل چلا رہے ہیں کہ دن کے اوقات سکردو شہر کو بجلی فراہم کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑیں ، سکردو میں مذید کالجوں کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ہم سب کے بچے داخلے سے محروم نہ رہیں ، آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کو خطیر رقم فراہم کیا جائے تاکہ ہم سب اور ہمارے عزیزوں کے علاج یقینی ہو ،
امید ہے بلتستان سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران اسمبلی ، ٹیکنوکریٹس ممبران اسمبلی پارلیمانی سیکرٹریوں کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سکردو کے اہم ایشوز حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے
تحریر نجف علی
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟