سکردو شہر کو کھنڈرات سے تبدیل کرکے نیا سکردو کی تعمیر کے لئے وزیراعلی خالد خورشد کا مشکور ہیں تقی اخونزادہ

0 0

سکردو(ٹی این این ) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل تقی آ خونزادہ نے سکردو شہر کو کھنڈرات سے تبدیل کرکے نیا سکردو کی تعمیر کے لئے وزیراعلی خالد خورشد کی فراخدلی سے فنڈز کی اجرا پر شہریوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے ۔پچھلے دس سال سے سکردو کے شہری اور روزانہ سکردو شہر میں آمد و درفت کرنے والے ہزاروں لوگ گرد وغبار سے ان کی زندگی اجیرن بن گئے تھے اب تحریک انصاف کی حکومت نے سڑ کوں کی تارکول سے پکی کرنے کاکام شروع کرکے نہ صرف سکردو کے باسیوں کو دھول مٹی سے نجات دلانے کا سامان فراہم کر رہے ہیں بلکہ لاکھوں سیاح جو بلتستان کی خوبصورتی سے متاثر ہیں کھنڈر نما سکردو شہر کو دیکھ کر بیوٹی فل بلتستان کا جو تصور لیں آ آئیں تھے مایوسی اور فریبی میں مبتلا ہوئے تقی آ خونزادہ کا کہناہے کہ پچھلے دو حکومتوں میں سکردو شہر میں ایک کیلومیٹر سڑک پکی نہیں ہوسکی بلکہ پیچ ورک کے ذریعے قومی خزانہ کو کروڑوں کا چونا لگا ئیں ۔اب ری کارپیٹینگ جدید میشین اور ماضی کے نسبت کئی گنا زیادہ ریٹس پر ٹھیکدار سے کروارہے ہیں عوام توقع رکھتے ہیں کہ بہت اعلی معیاری کام ہوں یہ پروجیکٹ بلتستان کے بڑے ٹھکیداروں پر مشتمل کمپنی کا ٹھیکہ ہیں جس پر پوری قوم کی نظر ہے اور معیاری کام سے ان ٹھیکداروں کام نیک نامی ہوگی اگر ناقص کام ہواتو ان کی ہی قدرو منزلت پر حرف ائیگی

۔تقی آخونزادہ نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے مخصوص افسروں کو اہم عہدوں پر تعینات کرکے عوام کے پیسوں سے جو کھلواڑ کھلا ہیں اس کی مثال گلگت بلتستان کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔تحریک انصاف کے رہنماء نے کرپٹ عناصر کو تنبیہہ کیا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے نیا گلگت بلتستان میں ان کےلیے کوئی جگہ نہیں ۔تقی آخونزادہ نے سکردو بائی پاس کو مستقبل کےلیے موت کا کنوں قرار دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے جگہوں پر موڑ اور چڑھائی اسے رکھیں ہیں کہ بڑی مال گاڑیاں سامان کے ساتھ چڑھنا کسی بھی قسم کے حادثے کا سبب بن سکتی ہیے۔تقی آ خونزادہ نے انجنیئرز سے استدا کیا ہے کہ وہ پروجیکٹس کی ڈیزائنیگ اور لے آوٹ کے دوران خدا کو حاضر وناظر رکھکر اپنا فرائض ادا کرے آپ لوگوں کی معمولی لغزش سے قوم کا بیڑا غرق ہوتا ہے جبکہ آپ ہی لوگ قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website