جی ایم دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ راؤ محمد یوسف نے تعمیراتی سائٹس کا معائنہ کیا

0 0

چلاس(پ ر) جی ایم دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ راؤ محمد یوسف ایڈوائزر(کنٹریکٹس) واپڈا جاوید لطیف اور واپڈا کے دیگر حکام کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہِ کیا۔ اس موقع پر جی ایم سینٹرل کنٹریکٹس سیل محمد طارق اور چیف انجنیئر (کنٹرکشن مینجمنٹ) ڈی بی ڈی پی انور شاہ، ڈائریکٹر سینٹرل کنٹریکٹس سیل واپڈا سمیع الدین خلجی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈی بی ڈی پی محمد شفیق، ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل (ریٹائرڈ) شعیب عباسی، ایس ای (ریسٹلیمنٹ) اصغر شیخ، کنسلٹنٹس کے عہدیداران بھی موجود تھے،دیامربھاشاڈیم کنسلٹنٹس،پاور چائنہ اور ایف ڈبلیو او کے انجینئرز نے مین ڈیم کے پاؤر ان ٹیک، آؤٹ ٹیک، ایکسس ٹنل، ڈائی ورژن ٹنلز، ڈائی ورژن کینال سمیت دیگر سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔جی ایم دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ راؤ محمد یوسف نے وفد کے ہمراہ آر کے کے ایچ اور نئے مجوزہ تعمیراتی سائٹس کا بھی معائنہ کیا۔جی ایم دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ نے مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایات بھی جاری کیں۔ واپڈا حکام نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے ساتھ مربوط مشاورت بڑھانے پر زور دیا، ڈیم سائٹ پر تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے،مانیٹرنگ اور ملازمین کےلئے مزید کنٹینرز لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایڈوائزر (کنٹریکٹس) جاوید لطیف نے دیگر حکام کے ہمراہ واپڈا کالونی تھور کا بھی دورہ کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website