چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم وائی او ن دیامر کے صدر محمد ریاض اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید محمد اقبال نے اپنی الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے قلیل عرصے میں دیامر میں مردہ سیکیموں میں جان ڈال کر اہلیان دیامر پر احسان کیا ہے چوبیس انچ پائپ لائن ، آٹھ انچ پائپ لائن ، باب چلاس سے بازار تک کی سڑک ، داریل تانگیر کے میٹلنگ سڑکیں ، شہر چلاس کا نئے انداز میں صفائی سسٹم مقابلہ قرات ،سمیت پینتیس اہم ترین ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کرایا ہے جو کہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہ تمام محکموں کے حکام سمیت ٹھیکیدار اور بعض سیاسی شخصیات کمشنر جیسے عظیم شخص کے تبادلے کے درپے ہیں جو عوام کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا دیامر کے سو فیصد عوام کمشنر کے ساتھ ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمشنر دیامر ڈویژن کو کام کرنے دیں تاکہ ترقی کا پہیہ چل سکے گا ورنہ دیامر ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان ہی رہیگا ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا