سکردو(سید محمد رضوی.) بلتستان میں کنٹرول لائن پر واقع برولمو کھرمنگ میں آیت الله شیخ علی رح کے مزار پر عاشورا کا جلوس.
کنٹرول لائن کے پار ہندورمو بڑوق سے مؤمنین علم لہراکر عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں.
آیت الله شیخ علی برولمو رح بلتستان کے نامور اور صاحب کرامت عالم دین و مبلغ گزرے ہیں، جن کے ہزاروں عقیدتمند کنترول لائن کی دوسری طرف ہندوستان کے زیر کنٹرول کرگل لداخ میں بھی موجود ہیں اور آپ کے مزار کی زیارت کی حسرت دل میں رکھتے ہیں.
پاکستان اور ہندوستان کی حکومتوں کو چاہئے کہ جس طرح کرتار پور سرحد سے سکھوں کو اپنے مقدس مقام تک رسائی دی ہے اسی طرح کھرمنگ کرگل شاہراہ کھول کر بچھڑے ہوئے خاندانوں کو آپس میں ملانے اور کرگل لداخ میں بسنے والے شیخ علی برولمو رح کے عقیدتمندوں کو بھی مزار پر حاضری کے مواقع فراہم کریں.
مزار دریائے سندھ اور کنٹرول لائن کے بالکل قریب واقع ہے، جو برولمو نالہ سے گزرتی ہے اور کھرمنگ کرگل روڈ دریا پار گنگنی کے مقام سے ضلع کرگل میں داخل ہوتا ہے. .
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا