علاقے کی ترقی کے لئے علمائے کرام امن و امان قائم کرنے کےلئے کردارادا کریں سعدیہ دانش

0 0

گلگت(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر اسمبلی سعدیہ دانش نے تمام علمائے کرام سے امن اور بھائی چارے کے ماحول کو قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کسی بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن اس علاقے کی عوام اور ہر طبقے کی بنیادی ضرورت ہے اور اسلام کی بنیادی تعلیم ہی امن و سلامتی ہے۔ اس لیے تمام علماء دین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ امن قائم رکھیں اور عوام کو بھی امن و امان کے فروغ کی ترغیب دیں۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی امن و امان سے مشروط ہے اس لئے عوامی نمائندے علماء کرام اور عوام آپس میں بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کا احترام کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کردار ادا کریں موجودہ حالات میں حکومت کی سنجیدگی کہیں نظر نہیں آرہی۔ تمام سیاسی, مذہبی اور سماجی شخصیات اور نوجوان علاقے میں بھائی چارگی٫ ہم آہنگی اور رواداری قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ گلگت بلتستان کے نوجوان امن و امان کے حوالے سے دیگر صوبوں کے لئے بھی قابل تقلید مثال بن سکیں

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website