شگر(نامہ نگار) طاہر شگری کا وزیر اعلیٰ کا مشیر بنانے میں تاخیر کی وجہ سے شگر میں مسلم لیگ (ن) شگر کارکنان شدید مایوس ہے۔ انہیں فوری طور مشیر بنایا جائے۔ ورنہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اجتماعی استعفیٰ دینے پر غور کرینگے۔مسلم لیگ یوتھ ونگ الچوڑی کے صدر عمران حسین شگری اور عمائدین تسر احسان علی،مہدی علی،مولانا ابراہیم خلیل،شیخ محمد علی اور مولانہ نواز عبداللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی قیادت کی عدم توجہی کے باعث شگر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان شدیدمایوسی کا شکار ہے۔ اسمبلی اور کابینہ میں شگر کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کارکنان شدید بدظن ہے۔ کارکنوں کا کوئی سننے والا نہیں۔ اور نہ ہی کارکنوں کی کوئی جائز مطالبات پوری ہورہی ہے۔طاہر شگری واحد لیڈر ہے جنہوں نے شگر میں پارٹی کا نام زندہ رکھا ہوا ہے اور کارکنوں کیلئے کام کرتے ہیں۔ہم سب کارکنا ن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ طاہر شگری کو فوری طور وزیر اعلیٰ کا مشیر نامزد کیا جائے۔ ورنہ مستقبل میں پارٹی کا شگر میں زندہ رہنا مشکل ہوگا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا