وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا پہلا بلتستان ڈویژن کا سرکاری دورہ پہلے دن کی مصروفیات پر خصوصی رپورٹ

0 0

سکردو(مہدی اکمل) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید پانچ روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے وزیراعلی نے سکردو میں زیر تعمیر دوسو پچاس بستروں کے ہسپتال کے سائڈ کا دورہ کیا جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی وزیراعلی نے کہاکہ یہ خطے کا اہم ترین منصوبہ ہے جسے بروقت مکمل کرلیا جائیگا جہاں اعلاج کی جدید ترین سہولیات میسر ہونگی وزیراعلی سکردو میں نامور کوہ پیماء محمد علی سدپارہ کے گھر گئے جہاں انہوں نے پسماندگان سے تعزیت کی انہوں نےصوبائی حکومت کی جانب سے تیس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا انہوں نےکہاکہ علی سدپارہ کے بیٹے کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دی جارہی ہے اور انہیں کوہ پیمائی کی تربیت کیلئے اٹلی بھیجا جائیگا تاکہ واپس آکر مرحوم کےنام پر قائم ہونے والے ماونٹیرنگ انسٹیٹیوٹ میں خدمات انجام دے سکے بعدازاں وزیراعلیٰ کو سکردو ڈویژنل کمپلکس میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا جہاں انہوں نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سکردو میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے دفتر میں ملاقات۔
ملاقات میں اہم مسائل جن میں گلگت سکردو روڈ، سکردو ری کارپیٹنگ و دیگر تمام ترقیاتی پراجیکٹس جن کو مکمل کرنا ناگزیر ہے ان سب پر داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ نے زور دیا۔
ری کارپیٹنگ کے مسئلے پر اسی وقت ایکشن لینے کا فیصلہ۔
گلگت سکردو روڈ اور عوام کو درپیش مسائل پر فوری حل کیلئے بھی کوششیں کرنے کی یقین دہانی۔
اس موقع پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گلگت سکردو روڈ میں معیاری کام کروانے اور ان مسافرین کے مشکلات کو دور کرنے کیلئے عملی قدم اٹھانے پر زور دیا۔
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر تمام امور جن میں ترقیاتی پراجیکٹس اور ٹورزم سے تعلق رکھنے والے دیگر مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی۔
ساتھ ہی ساتھ علاقے کے امن و امان اور ترقی کے دیگر امور پر بھی باہمی گفتگو۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website