محکمہ برقیات گلگت بلتستان نے بجلی چوری اور ڈیجیٹل میٹر کے حوالے سے بڑا بیان جاری کردیا

0 0

گلگت (پ ر) پبلک ریلیشن افس واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میڈیا میں محکمہ برقیات کے خلاف چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے محکمہ برقیات گلگت میں ڈایریکٹ بجلی سپلائی ۔میٹر ٹمپرڈ اور ڈبل لاین بجلی سپلای کو فلفور کاٹ رہے ہیں جبکہ صرف پرانے چاینہ میٹر کو تبدیل کررہے ہیں شیشے کا سفید میٹر پیل اور سید بھائی میٹر کو تبدیل نہیں کررہے ہیں ان میٹرز کو گھروں سے باہر لگایا جارہا ہے تمام میٹرز کو تبدیل کرنے والی خبروں افواہوں کے تردید کرتے ہیں پورے پاکستان میں بجلی کی میٹرنگ کے لیے صرف واپڈا کے معیار کو باقاعدہ اہمیت حاصل ہے اور واپڈا کی میٹرنگ کو سٹینڈرڈ قراردیا گیا ہے اس بارے میں پورے پاکستان میں واپڈا قوانین کو بہت ہی خاصی اہمیت حاصل ہے چونکہ شروع سے پاکستان میں بجلی استعمال کرکے بجلی بل کو حاصل کرنے کے لیے دو طریقے رایج تھے ڈومیسٹک اور کمرشل ۔ ڈومیسٹک سنگل کنیکشن بل وصولی کے لیے DDS 65 رایج ہے اور تھری فیز کنیکشن کے لیے DDS60 متعین تھا جبکہ اس پالیسی کو 2012 میں تبدیل کرکے ڈیجیٹل میٹر کو متعارف کروایا گیا ہے اب پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یہی ڈیجیٹل میٹر لگاے جارہے ہیں۔گلگت میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور تمام صارفین کے لیے مساوانہ بجلی فراہم کرنے کے لیے محکمہ برقیات انقلابی اقدامات کررہا ہے عوام الناس گلگت میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ برقیات سے تعاون کو یقینی بنایں تاکہ گلگت کو اندھیروں سے نکالکے روشنیوں کی طرف لاسکیں۔ اس حوالے سے کچھ قوتوں کی طرف سے محکمہ برقیات کے خلاف من گھڑت نت نیے الزامات لگانا باعث حیرت ہے
لوڈشیڈنگ کے حوالے سے محکمہ برقیات عوام الناس سے تعاون کی اپیل کرتا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website