ثریا زمان امید کی کرن.

0 0

ڈاکٹر محمد زمان صاحب کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ان سے پہلی بار باقائدہ تعارف سونی دیامر ویفلیئر انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے ہوا جو ہم سب نے ملکر بنائی تھی اور آرگنائزیشن بنانے اور اسے نام دینے کا سہرا ڈاکٹر زمان صاحب کو جاتا ہے تب سے ڈاکٹر صاحب بڑے بھائیوں کی طرح ہمارے ساتھ نہ صرف رابطے میں رہا بلکہ جب بھی موقع ملا چل کے ہمارے پاس آیا کبھی بھی یہ محسوس ہونے نہیں دیا کہ وہ عمر میں بڑے ہے ڈاکٹر ہے اور سعودیہ میں رہتے ہیں.
جب بھی ملے علاقے کے بارے میں کسی فلاحی کام کا آغاز کرنے یا علاقے کے لئے کچھ کرنے بارے بات کی انکے پاس ہمیشہ ایسی بہت ساری آئدیاز ہوتی ہے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے ہوتی ہے.

جب سعودیہ میں تھے تب حجاج کرام اور عمرہ کے لئے جانے والوں کی بلا تفریق جو ممکن ہوا سعودی عرب میں انکی مدد کی اور اللہ تعالی نے انہیں بہترین مہمان نوازی کا بھی شرف بخشا ہے.

خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے ساتھ میں سیاسی شعور بھی اور شوق بھی ہے ڈاکٹر صاحب سے ملاقاتوں میں اکثر انکی بچپن سے اب تک سیاسی سفر بھی زیر بحث رہتی ہے.

گلگت بلتستان الیکشن 2020 میں پارٹی کی طرف ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے الیکشن نہیں لڑا پارٹی نے انکی خدمات کے عوض انکی اعلی تعلیم یافتہ بیٹی ثریا زمان کو خواتین کی مخصوص نشست کے لئے منتخب کی ہے.

ثریا زمان دیامر کی ان خوش قسمت بیٹیوں میں سے ہے جہنیں ڈاکِر زمان جیسا والد ملا ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف انہیں اعلی تعلیم دلوائی بلکہ سیاسی میدان میں بھی آگے آنے کا موقع دیا.

ثریا زمان صاحبہ بھی منتخب ہونے کے بعد اپنے والد کی زہر نگرانی اور انکی بہترین راہمنائی کے ساتھ دیامر جیسا ضلعے کو پاکستان بھر می. متعارف کرارہی ہے اور دیامر کا ایک مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لا ہی ہیں.

ہم امید کرتے ہیں ثریازمان صاحبہ اپنے والد کی راہنمائی میں دیامر کے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے وہ تمام اقدامات کرے گی جو خواتین کا شرعی حق ہے.

 

تحریر: عمران اللہ مشعل №

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website