سکردو(پ ر) ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے ہمراہ پورے سکردو شہر کا دورہ کیا اور برف باری کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر جلد از جلد سڑکوں سے برف کو صاف کریں اور اس کے ساتھ مختلف مقامات اور چوک چوراہوں پر روڈ پر مٹی پھینکیں تاکہ کسی بھی قسم کے رونما ہونے والے حادثے کا سدباب کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں موجودہ موسمی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ان تمام محکموں کے آفیسران کو ہدایات دی جب تک موسم کی صورت حال بہتر نہیں ہوتی تمام سٹاف کو اپنے اپنے سٹیشنوں پے ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کے سدباب کے لئے سڑکوں سے برف کو صاف کرنا ایک بہت ہی ضروری امر ہے اور ہم اس حوالے سے اپنے تمام محکمہ جات کے سٹاف کو روڈز سے برف ہٹانے کے کام پر لگا دیا ہے۔
سکردو شہر میں ٹریفک بحال رکھنے کیلئے سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے ڈپٹی کمشنر میدان میں کود پڑا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا