شگر(تحریرنیوز)مردم شماری میں ڈیوٹی انجام دینے والے محکمہ پولیس شگر کے اہلکار ابھی تک مردم شماری الاؤنس سے محروم۔سرکاری خزانے سے جاری الاؤنس کہاں گیا کسی کو معلوم نہیں۔ذرائع کے مطابق اس سال ہونے والے قومی مردم شماری میں سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے شگر پولیس کے آفیسران اور اہلکار تا حال مردم شماری الاؤنس سے محروم ہیں۔ دیگر اضلاع کے اہلکاروں کو رزانہ کی بنیاد پر الاؤنس جاری کیا جاچکا ہے۔ جبکہ صرف ضلع شگر کے پولیس اہلکاروں کیساتھ یہ زیادتی روا رکھا ہوا ہے۔ذرائع کامطابق مردم شماری میں حصہ لینے والے تمام سرکاری اور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے باقاعدہ ڈیلی الاؤنس رکھا ہوا تھا۔ جوکہ نہ صرف مردم شماری اہلکاروں بلکہ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو دیا گیا ہے لیکن صرف ضلع شگر کے پولیس کو اس الاؤنس سے محروم رکھا گیا ہے جوکہ سرارسر ضلع شگر کے پولیس کیساتھ زیادتی ہے۔ضلع شگر کی پولیس اہلکاروں نے نہ صرف ضلع شگر میں ڈیوٹی انجام دی بلکہ گانچھے کے دور دراز علاقوں میں مردم شماری ڈیوٹی انجام دیا گیا تھا۔تاہم الاؤنس کی عدم فراہمی کے بعد ان اہلکاروں میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے۔ان اہلکاروں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے الاؤنس کہاں گیا تحقیقات کرکے ان کی حق ان کو دلایا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا