سکردو (پ ر) ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسئین برقیات و واسا، پی ڈی واپڈا، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، صدر انجمن تاجران اور جھیل کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سکردو میں بجلی کی پیداوار، بجلی کی لوڈشیڈنگ، پینے کا صاف پانی اور آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں یہ بات زیر غور آئی کہ سدپارہ ڈیم میں پچھلے سال کی نسبت اس سال پانی کم ہے اور اس وقت بجلی کی پیداوار اور پینے کے لئے پانی کا اخراج زیادہ ہو رہے ہیں یہ آگے جا کے سیزن تک نظام آبپاشی متاثر ہو سکتے ہیں۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسئین برقیات و واسا، پی ڈی واپڈا اور ڈی ڈی واٹر منیجمنٹ شامل ہونگے اور وہ اگلے چار پانچ دنوں کے اندر سروے کرکے اپنی دو تین تجاویز اور پلان مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر اور جھیل کمیٹی کے ممبران کو پیش کرینگے اور ڈیم کے پانی کو پہلے پینے کےلئے ، دوسرا آبپاشی اور تیسرا بجلی کےلئے کو مد نظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ ڈیم سے اخراج شدہ پانی کتنا پینے کےلئے اور کتنا بجلی کے لئے استعمال کرینگے تاکہ عوام الناس میں کسی بھی قسم کے تحفظات نہ رہیں۔
مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے اے سی سکردو، ایکسئین برقیات و واسا اور پی ڈی واپڈا کے ہمراہ واٹر سپلائی کمپلکس اور واپڈا فیز I کا دورہ کیا اور موقع پر شہر کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینکوں میں پانی کی مقدار اور موسم سرما میں ہونے والے پانی کی کمی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہدایات دی کہ وہ عوام الناس کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ سکردو نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پینے کا صاف پانی کے حوالے سے اجلاس کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا