اسلام آباد (ویب ڈیسک) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن پرامن طریقے سے ہوئے جبکہ رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔ غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے اور رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے اور چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ فافن رپورٹ کے مطابق 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا، 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جبکہ مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔ فافن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کردی.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا