آزاد امیدواروں کا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ، گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی تجویز.

0 0

سکردو (ٹی این این ) گلگت بلتستان الیکشن 2020 میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر کامیاب ہونے والے چار آزاد نومنتخب نمائندوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان سے کامیاب ہونے والے 4 آزاد نو منتخب نمائندوں نے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت سے رابطہ کر لیا ہے اور چاروں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر حکومت بنانے کی تجویز دی ہے۔پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے فوری طور پر مرکزی قیادت تک پیغام پہنچا دیا ہے. دوسری طرف زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکردو حلقہ نمبر تین سے فدا ناشاد کو تاریخی شکست دیکر کامیاب ہونے والے وزیر محمد سلیم کا جھکاو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف ہے. کیونکہ ان والد وزیر صادق مرحوم کا شمار بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں میں ہوا کرتے اور ذولفقار بھٹو کو ان کے آبائی گاؤں مہدی آباد کا دورہ بھی کرایا تھا.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website