سکردو (ٹی این این) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقہ 9 سکردو 3 سے انتخابی میدان آذاد امیدوار وزیر محمد سلیم نے مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکردو حلقہ نمبر تین سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدار حاجی فدا محمد ناشاد کو تاریخی شکست دیکر آذاد اُمیدوار وزیر محمد سلیم فاتح قرار پائے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق آذاد امیدوار محمد وزیر سلیم چھے ہزار پانچ سو پینسٹھ ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی فدا محمد ناشاد پانچ ہزار دو چھتیس ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے.
یاد رہے فدا محمد ناشاد اس حلقے سے پانچ بار مسلسل جیت چُکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار فدا محمد ناشاد (1994ء ، 1999ء، 2004ء ، 2009ء ، 2015ء ) میں ممبر گلگت بلتستان اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 25 ہزار 562 جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 13 ہزار 993 جبکہ 11 ہزار 569 خواتین ووٹرز شامل ہیں جبکہ اس حلقے میں کل 55 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئےتھے جن میں سے 12 مردوں کیلئے اور 11 خواتین کیلئے ہیں جبکہ 32 پولنگ سٹیشن مخلوط تھیں۔
فدا محمد ناشاد 2015ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فدا محمد ناشاد سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہوئے بغیر 2020ء کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے لیکن حلقے کیلئے گزشتہ بیس سالوں میں اُنکا اجتماعی کارکردگی سے عوام خوش نہیں تھے بلکہ وہ اپنے حلقے میں منظور نظر افراد کو ٹھیکے نواز کر عوامی رائے خریدنے کے حوالے سے مشہور ہیں. یہی وجہ ہے اس بار عوام نے انکو جواب دے دیا.
جی بی ایل اے9 سکردو 3میں فدا محمد ناشاد کو تاریخی شکست، جیت کا سہرا آذاد اُمیداور وزیر محمد سلیم کے نام۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا