تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے ڈپٹی کمشنر سکردو نے انتخابات 2020 کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا

0 0

سکردو (پ ر) ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمن امامیہ ، انجمن اہلسنت، انجمن اہلحدیث اور انجمن نوربخشیہ سکردو کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات 2020 میں امن و امان قائم رکھنے اور پرامن ماحول میں انتخابات منعقد کرانے کے حوالے سے تمام مسالک کے علماءکرام نے اپنی اپنی تجاویز اور آرا پیش کئے اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن انتخابات کرانے میں علماءکرام اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور جمعے کے خطبات اور بعد از نماز عوام الناس کو انتخابات کے ایام میں پرامن رہنے اور آپس میں اخوت، رواداری اور بھائی چارگی کی فضا کو قائم رکھنے کی تلقین کریں تاکھ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اور صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ علماء کرام کے تجویز پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کے بعد آذان سے آدھ گھنٹہ پہلے اور آدھ گھنٹہ بعد کسی بھی قسم کے میوزک اور جلوس جلسوں پر پابندی عائد ہو گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website