انتخابات 2020 کورونا اور سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے فارمولا تیار کرلیا ہے : کمشنر بلتستان ڈویژن

0 0

سکردو(پ ر) کمشنر بلتستان ڈویژن عمران علی نے ڈی آئی جی بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو، ایس ایس پی سکردو اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے ہمراہ جی بی اے 7 سکردو I اور جی بی اے 8 سکردو II میں گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن 2020 کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر کئے گئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ریٹرنینگ آفیسر / اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشنوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کئے ہیں۔ جن میں کیٹگری A انتہائی حساس، کیٹگری B حساس اور کیٹگری C نارمل شامل ہے۔ دورہ کے دوران کمشنر بلتستان نے موقع پر موجود آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشن پر اس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انتظامی سہولیات بروقت بہم پہنچائی جائے نیز پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتظامی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ہر پولنگ سٹیشن متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ایک ایک رابطہ کار تعینات کیا جائے۔ نیز متعلقہ ریٹرنینگ آفیسر پولنگ سٹاف اور پولنگ مٹیریل کی بروقت ترسیل کو بھی یقینی بنائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website