اسلام آباد (پ ر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا کہ اسکردو نے دنیا کے بلند ترین بیس بال میدان کا اعزاز حاصل کر نے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ۔بیس بال کی عالمی گورننگ باڈی ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسکردو اب دنیا کا بلند ترین مقام ہے جہاں بیس بال کا انعقاد ہو رہا ہے
پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اس ماہ کے آخر میں اسکردو اور گلگت میں بیس بال کی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اپنی حالیہ پریس ریلیز میں اسکردو کے بیس بال میدان کو دنیا کا بلند ترین مقام قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ اسکردو بیس بال میچ کی میزبانی کے بعد امریکا کے بلند ترین بیس بال میدان ڈینور کلراڈو کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
یاد رہے کہ اسکردو کا بیس بال میدان 7 ہزار 310 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جب کہ ڈینور کلراڈو کا بیس بال میدان 5 ہزار 130 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اسکردو میں بیس بال اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ 29 اور 30 اکتوبر کو اسکردو میں انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا، اور 31 اکتوبر کو پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔تین نومبر کو گلگت میں بھی پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کے درمیان نمائشی بیس بال میچ کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیس بال کے بلند ترین مقام کا اعزاز پاکستان کو ملنا فخر کی بات ہے، اس سے بیس بال کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا جو کہ اس حکومت کا ویژن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت بھی اس حوالے سے بیس بال کی سرپرستی کرے گی۔
More Stories
قومی ہیرو لیٹل کریم کی پوتی کم عمر کوہ پیما آمینہ حنیف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایران میں توچل پہاڑ کی چوٹی سر کرلیا
اسرائیلی بربریت اور مسلم امہ کی بے بسی
Hhh