کوسٹر حادثہ ::کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر سکردو نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر ریسکیو 1122 FWO اور دیگر محکموں کے کاوشوں کا سراہا

0 0

روندو(پ ر) تنگوس روندو کوسٹر حادثے کے ریسکیو آپریشن مکمل کر لئے گئے : ڈپٹی کمشنر سکردو۔
آج مورخہ 18 اکتوبر 2020 کو کمشنر بلتستان ڈویژن عمران علی اور ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال نے جگلوٹ سکردو روڈ تنگوس پڑی روندو کے مقام پر کوسٹر حادثے کے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ انہوں نے تنگوس کوسٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماء ٹریول کمپنی کے بد قسمت کوسٹر جوکہ راولپنڈی سے سکردو آ رہے تھے تنگوس پڑی روندو کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے دب گئے جس سے یہ المناک واقعہ پیش آیا اور اس میں 14 انسانی جانیں لے لی۔ ابتدائی اطلاع ملتے ہی کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو ڈی آئی جی پولیس، اسسٹنٹ کمشنر روندو، سب ڈویژن روندو انتظامیہ، جی بی ڈی ایم اے، پولیس ، ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت اور FWO موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام مسافروں کی لاشوں کو نکال لئے جس میں FWO کے چار جوانوں کی لاشیں FWO حکام کے حوالے کر دیئے گئے اور باقی تمام میتوں کو بذریعہ ایمبولینس ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو منتقل کئے گئے ہیں جہاں پر میتوں کی شناخت کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی اس کے لئے آر ایچ کیو ہسپتال میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے ڈاکٹرز نے میتوں کے معائینے کے بعد کہا ہے کہ میتوں کی کل تعداد 14 ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کی شدید کی وجہ سے میتوں کی گنتی میں دقت پیش آرہی تھی جس کے باعث شروع میں تعداد زیادہ بتائی جا رہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر روندو انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت اور FWO کے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام اداروں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website