وفاقی وزراء اور مرکزی جماعتوں کے سربراہان پر گلگت بلتستان داخلے پر پابندی کے ساتھ چوکیداری کرنے والوں پر لگام دیا جائے ازاد امیدوار نجف علی

0 0

سکردو(پ ر) آزاد امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی سکردو حلقہ چار روندو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن
گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے نگران صوبائی وزراء کس حیثیت سے پریس کانفرنس کررہے ہیں ، منصفانہ غیر جانبدارانہ اور پر امن انتخابات ہی خطے کے مفاد میں ہے ، منصفانہ و غیر جانبدارانہ الیکشن کے لئے وفاقی وزراء سمیت پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان کا دورہ گلگت بلتستان پر پابندی عائد کیا جائے انہوں نے کہا اب الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونا چاہیے چند نگران وزیروں کی پریس کانفرنس سے سازش کی بو آرہا ہے نگران وزیروں کا کام نگرانی کرنا ہے فیصلے نہیں انہیں اپنی تنخواہیں لینے سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں چوکیداری کرنے والوں کو مالک بن کر فیصلے کرنے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے ، گلگت بلتستان کے الیکشن پر پوری دنیا کی نظریں ہیں اس وقت منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن ہی خطے کے مفاد میں ہے ورنہ دنیا میں ہم بدنام ہو جائیں گے اس لئے اس الیکشن کو منصفانہ غیر جانبدارانہ کرنے کے لیے تمام وفاقی وزراء اور تمام وفاقی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن تک گلگت بلتستان میں داخلہ پر پابندی عائد کرنا چاہیے ورنہ اس الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے ، جب بھی الیکشن نزدیک اتے ہیں پاکستان کے مختلف جماعتوں کو گلگت بلتستان یاد اتے ہیں اور جھوٹے اعلانات کے زریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں ، گلگت بلتستان کے عوام ان بہروپیوں کو جان چکے ہیں اور وہ اب کسی بھی مداری کے جانسے میں نہیں آئیں گے ، ہم گلگت بلتستان میں پر امن انتخابات چاہتے ہیں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے مطالبہ ہے اپنی اختیارات کا درست استعمال کرتے ہوئے منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن کو یقینی بنائیں ، سکیورٹی کے لیے فوج سے مدد طلب کی جائے ورنہ امن و امان کا مسئلہ ہوگا ، اس بار گلگت بلتستان کے عوام نے تمام وفاقی پارٹیوں کے اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اب کے بار گلگت بلتستان میں بہت سارے آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے اور ایک آزاد قوم کے ازاد نمایندے ہی گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ کرکے عوامی حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کریں گے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website