کیڈٹ کالج سکردو میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے پریشان طلباء سراپا احتجاج سکردو گلگت روڈ بند.

0 0

سکردو ( سٹی رپورٹر ) ‏کیڈٹ کالج سکردو میں بھاری فیسوں وصولی کے باوجود بنیادی سہولیات مئیسر نہ ہونے پر طلباء انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے. تفصیلات کے مطابق طلباء نے اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سکردو گلگت پر دھرنا دیکر سڑک کو مکمل طور پر بند کردیا. طلباء کی جانب سے دھرنے کی سکردو میں سنتے ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی گمبہ سکردو کیڈٹ کالج کے باہر پہنچ کر طلباء سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا، دھرنے میں متحدہ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما آغا علی رضوی پہنچ کر طلباء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیڈت کالج انتظامیہ سے فوری طور پر طلباء کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا.
طلباء کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو بار بار یاد دہانی کرانے کے باوجود کیڈٹ کالج میں طلباء کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جبکہ فیسوں میں کسی قسم کی رعایت کے بغیر لی جارہی ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website