راولاکوٹ(پریس ریلیز)آج مورخہ 22 ستمبر 2020 کو پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں پونچھ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کی ایک اہم بیٹھک ہوئی۔
اس بیٹھک میں گزشتہ سال بننے والی گلگت بلتستان میڈیکوز یونین کو باقاعدہ تنظیمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ علاؤہ ازیں تنظیم کے آئین کو بھی بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ طے شدہ ایجنڈے میں موجود دیگر امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اور درج زیل فیصلے ہوئے۔
الف- ایک ہفتے کے اندر اندر چئیرمن کے انتخاب کے لیے الیکشن کا انعقاد اور کامیاب الیکشن کے انعقاد کے لیے اعلیٰ مشاورتی کونسل سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔
ب- اس سال فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹروں اور نئے آنے والے ڈاکٹروں کی اعزاز میں تقریب کا انعقاد اور اس مقصد کے لیے کمیٹی کی تشکیل۔
ج- جن ڈاکٹروں نے چیئرمین کی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ان میں سال۔پنجم کے ڈاکٹر تقی آللہ مبارک اور ڈاکٹر شہاب الدین شامل ۔
اجلاس میں گلگت بلتستان میڈیکوز یونین کے بانی چئیرمن ڈاکٹر شکیل الرحمٰن بھی شریک ہوئے۔
ترجمان
گلگت بلتستان میڈیکوز یونین راولاکوٹ
تاریخ 22 ستمبر 2020
گلگت بلتستان میڈیکوز یونین پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کا اہم اجلاس، یونین کو باقاعدہ تنظیمی شکل دینے پر اتفاق۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا