کھرمنگ (ٹی این این) ضلع کھرمنگ کا سیاحتی مقام منٹھوکھا کو نالے سے ملانے والا رابطہ پُل آج سے کئی سال پہلے ندی کے طغیانی طوفان کا نذر ہوگیا تھا. عوامی حلقوں کے مطابق اس پل کی تعمیر کیلئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں فنڈز بھی جاری ہوا تھا لیکن ٹھیکدار نے سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر بغیر کسی کام کے فنڈ ہڑپ کرلیا یوں گزشتہ کئی سالوں سے اہل علاقہ کو کھیتی باڑی اور آمد رفت کیلئے رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کے شکار ہیں.
اہل علاقہ کے مطابق اس وقت رابطہ پُل حسین ذمبہ کی از سر نو تعمیر کیلئے ٹینڈر ہونے کے باوجود پل کی تعمیر کام شروع نہیں ہو رہا ہے. انُکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کو کئی بار اس عوامی مسلے کی طرف مرکوز کرانے کے باوجود کسی پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے.
عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان سے اس اہم عوامی مسلے پر عدم توجہی کا نوٹس لیتے ہوئے جلداز جلد پل کی تعمیرات کا کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
عوامی رابطہ پُل سیلاب اور کرپشن کا شکار، کھرمنگ منٹھوکھا کے عوام شدید مشکلات سے دوچار
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا