شگر(منظور ناز سے)بی ایچ یو تسرمیں پچاس افرادکے کروناٹیسٹ،چاراسٹاف کے ٹیسٹ مثبت آگئے،کچھ افرادکے رپورٹزآناباقی،تفصیلات کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹ تسرمیں گزشتہ دنوں اسٹاف سمیت پچاس افرادکے کروناٹیسٹ ہوئے تھے جن میں سے چاراسٹاف کے کروناٹیسٹ مثبت آگئے،ان تمام افراد کا ٹیسٹ بی ایچ یومیں ہوئے جبکہ رپورٹ سی ایم ایچ اسکردوسے جاری کیے گئے،کروناٹیسٹ مثبت آنے پرچاروں افراد اپنے اپنے گھرمیں کرونٹائن میں بیٹھ گئے ہیں،ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بی ایچ یوکے دیگرعملے کاکہناتھاکہ پی پی ایچ آئی کیطرف سے ہرمہینے پچاس کٹزبھیجے جاتے ہیں جبکہ یہ حکم بھی صادرہے کہ ہفتے میں صرف بارہ افرادکے ہی ٹیسٹ کرانے ہیں جس کی وجہ سے ہم زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے قاصرہے،تسرکے 90فیصدآبادی کے ابھی ٹیسٹ بھی نہیں ہوئے،بروقت،اگرٹیسٹنگ کے عمل کونہیں بڑھایاتوصورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے،اہل علاقہ نے ڈی ایچ او اور ڈائریکٹر برائے صحت سے پرزوراپیل کی ہے کہ بی ایچ یوکودینے والی کٹزکی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کاٹیسٹ ہوسکیں،اورلوگ اس وباسے محفوظ رہ سکیں
شگر تسر کے عوام میں خوف کا سماں اخر وجہ کیا بنا؟
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا