پی پی پی بلتستان ریجن کے 17 امیدواروں کا ویڈیو لنک کے زریعے بلاول بھٹو نے انٹرویو لئے لیا

0 0

گلگت(پ۔ر) گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے انٹرویوز مکمل ہو گئے بلتستان ڈویژن کے 9 حلقوں کے 17 امیدواروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو میں شرکت کی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی نے امیدواروں سے انٹریو لیا کمیٹی کی جانب سے امیدواروں سے سوالات گلگت بلتستان کے ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر کی جاے گی۔
چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا امیدواروں سے انٹریوز کے دوران گفتگو انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کو ہر قسم کے بحران کی طرف دھکیل دیا ہے اس جماعت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرا ہے آج ملک میں غریب جینے سے محروم ہو گیا ہے نیازی ہر دوسرے دن عوامی امیدوں کے برخلاف فیصلے لیتا ہے گلگت بلتستان کے لوگ بھی تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیسیوں سے واقف ہیں وہ اپنا قیمتی ووٹ کا استعمال پیپلز پارٹی کے لئے کرینگے کیونکہ گلگت بلتستان کے لوگ پیپلز پارٹی سے گہری محبت اور ہمدردی رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دنوں الیکشن کمپین کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا خود دورہ کرونگا پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کا مضبوط رشتہ ہے گلگت بلتستان کی عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آمدہ الیکشن میں کامیابی سر ہمکنار کروانے گی انشا اللہ گلگت بلتستان کے سیاسی نظام کو مزید مضبوط بناینگے اس موقعے پر کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 8 رکنی ممبران فریال تالپور راجہ پرویز اشرف قمر زمان کائرہ نیر بخاری امجد حسین ایڈووکیٹ سید مہدی شاہ انجینیئر اسماعیل محمد موسیٰ بھی ویڈیو لنگ پر موجود تھے بلتستان ڈویژن کے نو حلقوں کے لیے سترہ امیدوار موجود تھے بلاؤل بھٹو زرداری نے فرداً فرداً تمام امیدواروں سے تفصیلی انٹرویو اور کمیٹی کے ممبران نے سوالات کئے بلاؤل بھٹو گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور الیکشن کمپین کیلئے تمام حلقوں میں دورہ کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوچکی ہیں گلگت بلتستان کے عوام صرف اور صرف پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں وہ خود الیکشن کا نگرانی کریں گے اور کسی بھی قسم کی دھاندلی کرنے نہیں دیں گے کمیٹی بہت جلد ٹکٹوں کا اعلان کریں گے اور حقیقی جیالوں کو ٹکٹ دیں گے کسی بھی جیالے کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے دیامر اور آستورکے امیدواروں سے کل ویڈیو لنگ کے زریعے انٹرویو کریں گے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %