سکردو کی خوبصورتی منٹھل ویلیج

0 0

سکردو سٹی کے بغل میں زرا اونچائی پر موجود 70 گھرانوں پر مشتمل یہ گاؤں مستقبل میں ایک ماڈل ایگری ٹورزم ویلیج بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔ آج اسی سلسلے میں اس گاؤں کے نوجوانوں کے ساتھ ایک نشست ہوئی جس میں انہیں ایگریکلچر ٹورزم کے حوالے سے دنیا میں ہوئی پیش رفت اور امکانات سے آگاہ کیا زرعی سیاحت کے فلسفے اور گاؤں کے لوگوں کے لئے اسمیں موجود معاشی فوائد پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

سکردو شہر کی اصل خوبصورتی آپ کو منٹھل جاکر نظر آتی ہے، یہاں بدھا راک بھی ہے جو پہلے ہی سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے اسکے علاؤہ پہاڑ پر تھوڑی سی چڑھائی کے بعد ایک عمودی چٹان ہے جہاں سے سکردو شہر کا نظارہ لائف ٹائم خوشی ہے۔
موسٰی چلونکھا یہاں ایک سوشل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ ورکینگ جرنلسٹ بھی ہیں اور سکردو میں بی بی سی نیوز کا نمائندہ بھی، آج اس گاؤں کا وزٹ انہی کی دعوت پر ممکن ہوئی۔ اس گاؤں میں دسویں چشمے، سدپارہ نالے کا صاف شفاف پانی اور وسیع و عریض کھیت کھلیان سب ملا کر ایک سیاح فیملی کی دن بھر کے مصروفیات مہیا کرتی ہے۔ ٹراؤٹ مچھلی فارمینگ کے وسیع مواقع موجود ہے اور سب سے اہم سکردو کے شہریوں کے لئے سستانے کو سب سے قریبی پکنک پوائنٹ بن سکتی ہے۔

حکومت اس سلسلے میں کمیونٹی لیول پر اہم اقدامات کریں اس سے زراعت کو بھی بوسٹ ملےگی، ٹورزم کے فروغ سے کمیونٹی کے اندر خوشحالی آئیگی۔
کچھ تصویریں سوشل میڈیا سے لی ہے نامعلوم معاونین کے شکریے کے ساتھ۔کبھ پکچرز آج کی ہے، اسی سے آپ کو اس گاؤں کی خوبصورتی کا اندازہ ہوجائےگا۔

تحریر ۔:جی ایم ثاقب

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website