گلگت (ویب ڈیسک /ٹی این این) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق 3 مختلف پٹیشنز کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیاگیا۔
چیف کورٹ نے تینوں درخواستوں کو ایک ساتھ نمٹاتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 3 ماہ کے اندر منعقد کروانے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 جون 2020 کو گلگت بلتستان کی سابقہ صوبائی حکومت کی 5 سالہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے چند روز بعد ہی نئے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ کے لیے 18 اگست 2020 کی تاریخ بھی مقرر کی تھی تاہم بعد ازاں الیکشن ملتوی کردیے گئے۔
چیف کورٹ کا بڑا فیصلہ، گلگت بلتستان تین ماہ کے اندر الیکشن کرانے کا حکم.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا