گلگت (ویب ڈیسک)گلگت بلتستان حکومت نے بالآخر کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ سے بند گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کو آج سے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے بھی گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کے داخلے پر 5 ماہ سے عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے آج سے سیاحتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت نے اس حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کی ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، ایس او پیز کے تحت جی بی میں داخل ہونے والے ہر سیاح کو Covid-19 کی نیگیٹو رپورٹ، ہوٹل بکنگ کی تفصیل اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آنے جانے کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔
کورونا وائرس کے باعث عائد حکومتی پابندیوں کی وجہ سے جی بی میں ٹرانسپورٹ اور ہوٹل انڈسٹری سمیت پورا سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا تھا، اب سیاحتی سرگرمیاں پھر سے شروع ہونے پر سیاحوں اور اس شعبے سے وابستہ افراد نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔طویل بندش کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے لیکن ایسے میں کورونا کے خطرات روکنے کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان ہوگیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا