نگر ( اقبال راجوا) صفائی ہمارے ایمان کا نصف حصہ ہے انسان مسجد میں صرف عبادت کے لئے جاتا ہے جبکہ اپنی دنیا میں صفائی سمیت دیگر امور کی انجام دہی کے لئے موجود رہتا ہے صفائی میں ہر شہری کو ضرور حسہ لینا چاہیئے اور اس طرح کے صفائی مہم پورے نگر میں ہر دس دن بعد ایک بار ضرور ہونا چاہیئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل آفس چار ماہ سے موجوددوچینگچی رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالی کو فوری تیار کرا کر ضلع نگر میں صفائی مہم پہ لگا دیا جائے گا ممبر اسمبلی جاوید حسین اور اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شا ہ رخ چیمہ کا روشن ٹرسٹ کی صفائی مہم کے دوران میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت۔ ضلع نگر میں روشن ٹرسٹ کی جانب سے شروع کئے گئے صفائی مہم میں اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ ،ممبر اسمبلی جاوید حسین اور دیگر اداروں کی سربراہان نے شرکت کی۔ کالج کی طالبات اور طلبہ نے انٹر کالج ہریسپو کے اطراف میں کچرہ اکھٹا کر کے پولیتھین بیگز اور ٹرسٹ کی جانب سے خصوصی تیار کرائے گئے ڈسٹ بنوں میں ڈال کر اکھٹا کیا۔ کچرہ ایک جگہ اکھٹا کر نے کے بعد ایک ٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کر آبادی سے دور ایک علاقے میں تلف کیا گیا ۔ ضلع نگر میں پہلی بار صفائی مہم کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر نگر نے اپنے ہاتھوں سے ڈسٹبن کھول کر کالج کے طلبہ و طالبات اورپرنسپل کالج سے ملکر اس میں کچرہ ڈال کر کر لیا۔ کالج کے آس پاس کچرہ صفائی کے بعد کالج کے طلبہ بس میں بیٹھ کر سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سکندر آباد نگر چلے گئے جہاں مین روڑ ، اسسٹنٹ کمشنر آفس اور اس سے متصل بازار میں پہنچے تو ایک مقامی ہوٹل میں عوامی وفد میں موجود ممبر اسمبلی جاوید حسین بھی اٹھے اور پلاسٹک کے دستانے پہن کر اس مہم میں شامل ہو گئے۔ طلبہ انہیں دیکھ کے اور زیادہ خوش ہو گئے اور عوام بھی ان کے ساتھ ملکر صفائی مہم میں حصہ لیا، صفائی مہم بارے میں انہوں نے بتایا کہ صفائی ہمارے دین ایمان کا نصف حصہ ہے اس لئے ہمیں خود اپنے گھر کی مانند اپنے ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف رکھنا ہماری زمہ داری ہے ۔ انہوں نے روشن ٹرسٹ کے بانی کو اس اقدام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا اور اپنی بھر پور تعاون کی بھی یقین دہانی کرا دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ نے بھی حصہ لیا اور میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اسی مہم کو ہم عوام سے ملکر اور بھی زیادہ دلچسپی اور تیزی سے چلائیں گے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازمیں کو چار ماہ قبل صفائی کی غرض سے ملے ہوئی چیگچی رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالی بارے میں ہدایت بھی دی کہا کہ کو فوری طور پر ان کو ٹھیک کرایا جائے اور میں ٹاؤن ایریاء مارکیٹ سمیت شاہراہ قراقرم کے اطراف میں صفائی کا کام جاری کیا جائے۔ عوام الناس نے روشن ٹرسٹ کے بانی منتظر عباس کے اس اقدام کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ اس جیسے اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے اور صفائی مہم کو ضلعی انتظامیہ اپنے ماتحت اداروں سے انجام دلائے۔ اس مہم میں خصوصی طور شامل ہونے اور تعاون کرنے والے ایک پرائیویٹ خواتین مالیاتی ادارے کے جنرل منیجر محبوب حسین نے عوامی تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا