شگر (سٹاف) پیپلز پارٹی شگر کے صدر کاچو حیدر علی خان اماچہ نے انکشاف کیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک شگر اندرون خانہ بھرتیوں میں مصروف ہیں اور غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کے سلسلے کو ختم کرکے مقامی لوگوں کو بھرتی نہیں کیا گیا تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کو اس شرط پر ہم نے تعاون کا یقین دلایا تھاکہ بینک میں جب بھرتی کا عمل شروع ہوگا تو شگر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کوترجیح دیں گے لیکن ہماری نوٹس میں بات آئی ہے کہ بنک کے ذمہ داران خاموشی سے اندرون خانہ غیر مقامی افراد کو بھرتی کررہا ہے جس کی نہ صرف ہم مذمت کرتے ہیں بلکہ زرعی بینک کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اپنے وعدے پر عمل کریں ورنہ ہم اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔
زرعی ترقیاتی بینک شگر اندرون خانہ بھرتیوں میں مصروف ہیں اور غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ رہنما پیپلزپارٹی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا