چپورس گوجال میں FWO کا معدنی وسائل پر قبضے کی کوشش، پیپلزپارٹی کے رہنما نے فورس کمانڈر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا.

0 0

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) ہنزہ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ FWO نے چپورسن گوجال کے معدنیاتی وسائل پہ قبصہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان ڈاکڑر احسان محمود سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بات کی سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے علاقے کو قابض عناصر سے جلد از جلد خالی کرائے۔ FWO کا کام وسائل پر قبصہ کرنا نہیں ہے وہ اس علاقے کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں رہے۔روڈ بنائے جو اس کے زمداریاں ہیں و نبائے۔چپورسن کے تمام تر وسائل وہاں کے آبائی باسیوں کا حق ہے ان سے ان کا حق کوئی زبردستی چھین نہیں سکتا ہے۔اگر ایسا نہیں ہوا اور وسائل کو غصب کرنے کی کوشش کی گئی تو ہنزہ کا پُر امن ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس حوالے سے فورس کمانڈر گلگت بلتستان اپنا کردار ادا کرینگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website