اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز تعیناتی سے متعلق آج سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے. وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں چیف جج سمیت تمام ججز جی بی کونسل تعینات کرتی ہے، جس پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا ایگزیکٹو کا ججز تعینات کرنا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے. وکیل نواز کھرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گلگت بلتستان بار کونسل نے عدالتی بائیکاٹ کر رکھا ہے، وکیل جی بی بار کونسل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کیپٹن صفدر کے من پسند افراد کو جج لگانا چاہتی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہونے پر کوئی تنازع نہیں، یہ حساس ترین معاملہ ہے اس پر کیس کی حد تک گفتگو کرینگے جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،گلگت بلتستان پر ہمسایہ ملک کے ساتھ تنازع چل رہا ہے جس پر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے عالمی فورم پر پاکستان کا موقف مضبوط ہوگا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اعتزاز احسن اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے، عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی، اٹارنی جنرل کو خود پیش ہونے کی ہدایت جاری۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا