سکردو(پ،ر)ایس سی او کا انٹرنیٹ (DSL) کی ماہانہ نرخوں میں کمی،رفتار کی حد بڑھانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن نے صارفین کی سہولت اور ضروریات کے پیش نظر نئے انٹرنیٹ پیکیجز متعارف کرائے ہیں جس کے مطابق ماہانہ فیسوں میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ رفتار کی حد بھی کئی گناہ بڑھا دی گئی ہے۔ نئے پیکجز کے مطابق DSL کا موجودہ سٹوڈنٹ پیکج 1199 سے کم کر کے 999 روپے، ایس سی او ہوم پیکج 1499 سے کم کر کے 1299 روپے،ڈی ایس ایل ہوم پلس 1999 سے کم کر کے 1799 روپے جبکہ 1999 روپے میں4MB پر مشتمل نئی بزنس پیکج بھی متعارف کرائی گئی ہے ۔ اسی طرح CIR پیکجز برائے ہیلتھ ،ایجوکیشن، ہوٹل انڈسٹری، انفارمیشن انڈسٹری، کے موجودہ نرخوں میں نمایاں کمی کے ساتھ رفتار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ایس سی او نے انٹرنیٹ (DSL) کی ماہانہ نرخوں میں کمی اورانٹر نیٹ کی رفتار بڑھانے کا اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا