سکردو(ٹی این این) سکردو میں کرونا کے مرض میں مبتلا دو مریض شفایاب ہوگئے۔ تفصیلات کے محکمہ صحتکے ذمہ داران نے مقامی صحافیوں کو بتایا ہے کہ سکردو میں زیر علاج کرونا وائرس سے متاثرہ دو مریض 14 سالہ زین علی اور 30 سالہ محمد مظاہر مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ دیگر مریض بھی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سکردو میں مقامی سطع پر لوگوں میں کررونا منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی کسی مقامی فرد کے شبے کی بنیاد پر سمپل حاصل کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سرکاری اعداد شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے9 نئے مقامی کیسز سامنےآئے ہیںجن میں 8 مرد اور 1 خاتون شامل ہے جنکا کا تعلق ضلع نگر سے ہے اور ان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔یوں اب تک گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے
سکردو میں کرونا وائرس کے دو مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے، مرض کی پھیلاو میں بھی کمی آگئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا