کیسر داستان بلتی اساطیر میں ایک اہم سینہ بہ سینہ دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے.اس داستان کی مختلف زبانوں میں ، علاقوں میں کچھ کمی بیشی کے ساتھ ایک سا مافوق الفطرت کردار کیسر ہی ہیرو ہے…تبت، سینٹرل ایشیا، چین اور بلتستان اس داستان کی سر زمین ہے.اس داستان میں خور یل کے بادشاہ کیسر کی بیوی ہلنو بڑوکمو کو فاتح قوموں کی دستور کے مطابق لونڈی بناکر خور یل لے جاتا ہے ، بعد میں ہلانو بڑوگمو کیسر کی بہادری سے متاثر ہوکر عشق کرنے لگتی ہے ، کیسر کے آثار بلتستان بھر میں موجود ہیں ، کھرمنگ غندوس میں کیسری ستاغو (کیسر کا دروازہ) کیسری مرزن ( کیسر کا مقامی کھانا) کیسری ٹھالو ( کیسر کا آٹا گوندھنے والا برتن) اسی طرح سکردو کے مضافات میں نرو نامی گاؤں میں کیسر کا گھوڑا،اصطبل، خیمہ وغیرہ موجود ہیں ،قیاس یہی کیا جاتا ہے کہ کیسر اسی گھاٹی میں روپوش ہوا ۔
زیر نظر تصویر ضلع گانچھے کے گاؤں کاندے میں ہے جسے کیسر کی بیوی کے زیورات سمجھا جاتا ہے اور انہیں ہلانوے بڑوگموے فالوو یعنی بڑوگمو رانی کا زیور کہلاتا ہے۔
تحریر ممتاز ناروی
داستان کیسر کی اثرات پر مبنی یہ رپورٹ تحریر نیوز کی خصوصی سیریز کی تیسری کہانی ہے
More Stories
عوامی نمائندے سٹیٹ سبجیکٹ رول سے خائف کیوں۔۔؟ٖٖ
پاکستانی میڈیا کی نظروں سے اوجھل گلگت بلتستان کے سلگتے مسائل اور بھارتی میڈیا
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی