اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔قومی اسمبلی نے علی محمد خان کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے قرارداد کی مخالفت کی ہے۔
قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاآج اس قرارداد کو پیش کرنے میں اللہ تعالیٰ نے مدد کی ہے،اللہ تعالیٰ چاہتا کہ ہے کہ ہم اس ملک کو قرآن اور سنت کے مطابق چلائیں۔علی محمد خان نے کہازینب الرٹ بل پیش ہوا تو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سزائے موت کی مخالفت کی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ۔حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزائے موت چاہتے ہیں۔
قرارداد کی مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آئی۔اس حوالے سے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر چکا ہے ۔ دنیا اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا