شاہراہ بلتستان کی تعمیر میں تاخیر کا امکان،انجمن تاجران کا وفاقی حکومت کو سخت پیغام۔

0 0

سکردو(پ،ر ) انجمن تاجران بلتستان نے زیر تعمیر شاہراہ بلتستان کیلئے فنڈز کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری طورپر فنڈز فراہم نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے وفاقی حکومت کےرویے کے خلاف جگہ جگہ پر احتجاجی مظاہرے ہونگے ہڑتالیں ہونگی لانگ مارچ بھی ممکنہ احتجاجی تحریک کا حصہ ہوگا انجمن کے مرکزی صدر غلام حسین اطہر اور جنرل سکریٹری احمد چو نے کہاہےکہ عوامی احتجاج کی وجہ سے شاہراہ بلتستان کی تعمیر ممکن ہوسکی ہے اب ہم عوامی طاقت سے اس اہم شاہرہ کیلئے فنڈز بھی جاری کروائیں گے شاہراہ بلتستان ہمارے لیئے شہہ رگ کی حثیت رکھتی ہے اس کی تعمیر میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعمیراتی کمپنی کام کرکے واپس جانے کی تیاری کررہی ہے یکم دسمبر کے بعد شاہراہ کی تعمیر کا کام روک دیا جائےگا جس سے بلتستان کے عوام کو بڑا نقصان ہوگا ہم انتباہ کرنا چاہتے ہیں کہ فوری طورپر فنڈ فراہم نہ کیا گیا تو بلتستان میں تاریخی تحریک شروع کریں گے انہوں نے کہاکہ شاہراہ بلتستان جہاں تجارتی سیاحتی اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے وہیں یہ دفاعی نقطہ نظر سے بھی اہمیت رکھتی ہے اس کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے والے ادارے اور عناصر ملک دشمن ہیں بلتستان کے تاجر اور عوام ملک دشمن عناصر کو کبھی معاف نہیں کریں گے ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب کسی صورت میں بھی خاموش نہیں رہیں گے تاجر اپنے حق کے حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے کبھی کوئی سستی نہیں دکھائیں گے وفاقی حکومت کے نمائندے خاص طور پر گورنر راجہ جلال حسین مقپون فنڈ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ورنہ بلتستان میں وفاقی حکومت کا گھیرا تنگ کردیا جائےگا عوام اور تاجروفاقی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں گےادھر پارلیمانی سکریٹری برائے پانی وبجلی میجر(ر) محمد امین نے شاہراہ بلتستان کیلئے فنڈز کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہےکہ شاہراہ بلتستان کی تعمیر ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے فنڈ کی عدم دسیابی کے باعث ایف ڈبلیو او یکم دسمبر سے کام بند کررہا ہے اگر ہیوی مشینری ایک دفعہ واپس چلی گئی تو ان کو دوبارہ واپس لانا کسی کے بس میں نہیں ہوگا اس لیئے ہم چاہتے ہیں پانی سر سے گزرنے سے قبل ہی مسئلے کا حل نکالا جائے بصورت دیگر احتجاج کیلئے ہمارے پاس ہر آپشن کھلا ہے جو بھی تنظیم یا جماعت احتجاج کی کال دے گی ہم لبیک کہیں گے پھر کوئی یہ نہ کہےکہ احتجاج سے علاقے کو نقصان ہوگا اور منفی تاثر جائےگا ہم قومی معاملات میں بالکل ایک پیج پر ہیں علاقے کے حقوق پر کوئی بات آئےگی تو ہم قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ شاہراہ بلتستان کیلئے فنڈز روکنا بڑی سازش ہے ہمیں لگتا ہے سازش میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء خود شامل ہیں ہم سازش کو بے نقاب کریں گے جگہ جگہ پر جلوس نکالے جائیں گے پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر غلام شہزاد آغا نے کہاہےکہ شاہراہ بلتستان کیلئے فنڈز روکنے کے بعد وفاقی حکومت کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہم نے پہلے ہی کہاتھاکہ تبدیلی سرکار صرف ڈھونگ ہے اس کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے آج وہی ہوا جس کا خدشہ تھا شاہراہ بلتستان کا60 فیصد کام مکمل ہوگیا ہےفنڈز نہ ملے تو باقی 40 فیصد کام ادھورا رہ جائےگا اگر ایسا ہوا تو پی ٹی آئی کو بلتستان میں چلنے نہیں دیں اور اس جماعت کا برا حشر ہوگا وفاقی حکومت فنڈز کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جو شرمناک فعل ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website