اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ کمیشن کا قیام کیا جائے ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے،مقبوضہ وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،بھارت نےمقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے،بھارت غیرملکی صحافیوں کومقبوضہ وادی میں جانےکی اجازت دے، بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے اہلکاروں کوجانےکی اجازت دے، بھارت کاسب سے بڑی جمہوریت ہونے کادعویٰ سب کے سامنے عیاں ہوگیاہے ،بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کئی ماہ سے سلب کیے ہوئےہیں.
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کرنل حبیب اللہ نیپال سے لاپتہ ہوئے تھے کرنل حبیب ظاہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ دیکھا ہے جو کہ بظاہر جعلی نظر آتا ہے،کرنل حبیب کے اہلخانہ اور حکومت پاکستان ان کے حوالے سے پریشان ہے،سیاچن ایک متنازعہ علاقہ ہے،بھارت سیاچن کو سیاحت کے لیے کیسے کھول سکتا ہے؟گلگت بلتستان کو کبھی بھی صوبہ بنانے کا نہیں کہا
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت پاکستان کےساتھ آگے بڑھنے سے گھبراہٹ کا شکا ر ہے،بھارت میں انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہی ہے،بھارت میں اقلیتوں کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے، بھارت نےحریت رہنماؤں کو کئی روز سے قید کررکھا ہے،بھارت سےکسی خیر کی توقع نہیں ہے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کا معاملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے،یہ باعث فخر ہے پاکستان کی ایدھی فاؤنڈیشن کو شیخ عیسیٰ ایوارڈ دیا گیا ۔
بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،گلگت بلتستان کو کبھی بھی صوبہ بنانے کا نہیں کہا۔ ترجمان دفتر خارجہ
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا