شگر(عابدشگری) ممبر قانو ن ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے دیا گیا بیان کے بعد حکومت پاکستان کو ہوش کا ناخن لینا چائیے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کئی دہائیوں سے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواںآئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان نے کسی کی نہ سنی اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے لیل ولعل سے کام لیتے رہے ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے سی پیک متنازعہ علاقے سے گزرنے کی بات سامنے آنے کے بعد حکومت کو ہوش کا ناخن لینے کا چائیے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اگر سی پیک کو بچانا چاہتی ہے تو فوری طور پر گلگت بلتستان کو ملک کا پانچوں صوبہ بنالیں ورنہ یہ منصوبہ بھی ناکامی سے دو چار ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ کی جانب سے آنے والے اس بیان کو معمولی نہ سمجھیں کیونکہ امریکہ کے اس بیان میں کئی راز پنہاں ہیں ۔کیونکہ امریکہ آنکھیں بند کرکے کوئی بیان جاری نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ آئینی صوبہ گلگت بلتستان کا ایک حق ہے اور اس حق کی حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا