سکردو(ٹی این این) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کرپشن میں براہ راست ملوث ہونے اور سرکاری ٹھیکوں میں بندربانٹ کے حوالے سے اپوزیشن اور عوامی الزامات کی گونج مُلکی میڈیا تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن سچ ٹی کے ایک پروگرام (آج کے خبارات )کے مورخہ 23 اکتوبر 2019 کے سیشن میں سنئیر تجزیہ نگار نوید ستی نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے بارے میں ہوشرباء انکشافات کی ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ 2009 میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کیلئے اُس وقت ایم اے کی ڈگری شرط تھی،یوں اُنہوں نے ماسٹر کی ڈگری جمع کرادی لیکن وہ منتخب نہیں ہوسکے۔لیکن اُنہوں نے کسی بھی طریقے سے ڈگری غائب کرادی یوں جعلی ڈگری کےحوالے اپوزیشن کے کچھ کورٹ میں چلے گئے اُس حوالے سے کمیٹی بنی لیکن اُنہوں نے بڑی ٹیکنکل طریقے اپنے لوگوں کے ذریعے اُس کیس کو سائٹ لائن کردی لیکن اس وقت بھی کورٹ میں ریویو موجود ہیں۔ اُنہوں نے انکشاف کہ وزیر اعلیٰ کے پاس ماسٹر کی ڈگر ی موجود نہیں ہے لہذا وہ جھوٹ بولنے پر صادق اور امین نہیں رہے۔ نوید ستی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خود کئی بار کہہ چُکے ہیں کہ گلگت بلتستان کے اندر سسٹم میں غلطیاں ہیں لہذا کرپشن ہوتا ہے اور اُنہوں نے اسی سسٹم کا سہارا لیکر سرکاری ٹھیکے اپنے لوگوں کو دیکر خوب مال بنارہا ہے لیکن گلگت کے عوام آج بھی پریشان ہے اور کئی علاقوں میں آج بھی بیس گھنٹے کی لوڈشیڈینگ ہوتی ہے اور اس وقت گلگت شہر کے لوگوں کو پینے کی صاف پانی تک میسر نہیں۔ اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کر فرنٹ مین سلطان محمود جو اُنکا پارٹنر بھی ہیں اُن کے بھائی شہاجہاں اور ورنگزیب کے پاس تما م ٹھیکوں کی تقیسم کے اختیارات ہوتے ہیں۔ اُنہوں مزید انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ کا سُسر ظہور کسی اور کے نام پر ٹھیکے لیتے ہیں اور خود کمیشن کمارہے ہیں۔اسی طرح اُنکا ہم زلف اور سالے بھی ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں اُنکی معاونت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا ایک رشتہ ظہیر جو انجینئر ہیں اور لاہور سے نوکری چھوڑ کر خصوصی طور پر وہاں گیا ہے تاکہ مل جل کر کرپشن کرسکیں۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے رشتہ داروں کے نا م پر جائدادیں لی ہیں اُنہوں نے بحریہ انکلیو میں ایک گھر لی ہے اسی طرح اسلام آباد ایف ٹن سلور ہاوس میں اُنہوں نے فلیٹ لی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سابق ڈی سی گلگت سبطین احمد بھی ایک طرح سے وزیر اعلیٰ کا فرنٹ میں کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اُنہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کے معاوضوں میں بھی اربوں کے کرپشن کی ہے۔ اُنہو ں نے انکشاف کیا کہ سبطین احمد کو خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ کا سیکرٹیری لگایا اور اُنہوں نے اپنے بھائی کو دیامر کا ڈی سی لگایا۔ اُنہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں جتنے میں بڑے ٹھیکے ہیں یہ بغیر کسی پیپرا رول کے اپنوں میں تقسیم ہورہا ہے جس کا واضح ثبوت جگلوٹ میں چار سڑکیں اپنے عزیزوں کو دی گئی اور نیٹکو کے تمام ٹھیکے اپنے بھائی کو دئے گئےاور پی ڈبیلو ڈی کے اندر پچھلے چار سالوں میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں اور رشتہ داروں کو لگایا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن میگاکرپشن میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا