گلگت( تحریر نیوز) گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں کی باتیں اور اُنکے دعوے ہمشیہ سے اُن کیلئے شرم کا باعث بنتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں نے شرم اور حیاء کو ہی بے شرم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر قانون سازاسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس تمام اختیارات موجود ہیں سوائے سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کے۔
شاید وزیر اعلیٰ کو کسی نے یہ نہیں بتایا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ہی دراصل اختیارات کہلاتے ہیں۔ باقی جو آپکے کابینہ کے پاس ہیں اُس نظام کی آئین اور قانون میں کوئی تعریف تو نہیں البتہ اراکین کیلئے لگژری لائف کی سہولت ضرور میسر ہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا