نیب کی بڑی کاروائی،گلگت بلتستان کا اہم سرکاری آفیسر اسلام آباد سے گرفتار۔

0 0

اسلام آباد(ٹی این این) گلگت بلتستان میں نیب نے کاروائیوں کی شروعات کردی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب سب آفس گلگت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق سیکرٹری فنانس اور حالیہ سینئر جوائیٹ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ عارف ابراہیم کو احتساب عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ عارف ابراہیم کیخلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان میں اسلحہ خریداری میں بڑے پیمانے مالی بد عنوانی کا الزام تھا جس پر نیب ریفرنس نمبر 5/2018 کے تحت تحقیقات کر رہی تھی۔ نیب کورٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد آج منگل کے روز عارف ابراہیم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %