بنیادی حقوق کا مطالبہ سنگین جرم بن گیا، رہنما اسپیشل پرسنز امجد ندیم کو نامعلوم افراد کی سخت دھمکی۔

0 0

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان میں معذور افراد کے حقوق کی تحریک کے رہنماء امجد ندیم کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کے خلاف گلگت بلتستان ڈس ایبلٹی فورم کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس آج زیر صدارت ارشاد کاظمی چیرمین جی بی ڈی ایف گلگت میں منعقد ہوا. اجلاس میں کثیر تعداد میں معذور افراد شریک ہوے اس دوران شرکاء اجلاس نے نامعلوم افراد کی جانب سے امجد ندیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیے جانے کو ایک بزدلانہ اور شرم ناک حرکت قرار دیتے ہوے واضح کیا کہ معذور افراد کی تحریک دھوس دھمکیوں سے دبنے والی نہیں ہے.. شرکاء نے واضح کیا کہ امجد ندیم معذور افراد کے حقوق کے سینیر، متحرک،اور مقبول رہنما ہیں اور ان کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے باعث پوری معذور کمیونٹی کے اندر شدید تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اور زمہ دار حکام واقعہ میں ملوث افراد کا سراغ لگاکر انہیں عبرت کا نشان بنائیے اور امجد ندیم کو تحفظ فراہم کیا جائے.

جاری کردہ.. محمد طاھر شاکر جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان ڈس ایبلٹی فورم

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website