سود خوروں کے حوالے سے وکلاء تنطیم قومی لائینز فورم جی بی نے بڑا اعلان کردیا

0 0

سکردو(ٹی این این) معروف قانون دان و صدر قومی لائینز فورم گلگت بلتستان و ممبر گلگت بلتستان لائینز فورم راولپنڈی اسلام آباد امتیاز علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علاقے میں دن بہ دن بڑھتے ہوئے سودی کاروبار نے غریب لوگوں کا جینا محال کر دیا۔ان کی سکنجے میں پھسنے والے سادہ لوح غریب افراد بے بس لاچار ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ اسکے متعلق حالیہ دورہ بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے سود خوروں کے خلاف کریک ڈان کرنے کا اعلان کیا جو کہ نہایت نیک اقدام ہے ۔سود خوروں کے خلاف ایک دفعہ بڑے پیمانے پر کاروائی کرنا لازمی ہے ۔لوگ ان کی سازش اور چال میں بہ اسانی پھس جاتے ہیں جس سے سادہ لوح آفراد بل آخر تباہ ہو جاتے ہیں ۔صوبائی حکومت سمیت دینی مراکز و دیگر قانون نافظ کرنے والے ادارے ہوش کی ناخن لے اور اس ناسور کاروبار میں ملوث آفراد کی نشاندہی کرائے اور نشان عبرت بنائے تاکہ آئندہ کوئی سادہ لوح انسان مزید ان کی شکنجے میں نہ پھسے۔
امید ہے صوبائی حکومت اس کے متعلق اہم اقدامات اٹھائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website