سکردو(ٹی این این)سول سوسائٹی بلتستان کا اہم ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے کنوئنر غلام شہزاد آغا کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم رہنماوں اور سول سوسائٹی کے ممبران سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس گلگت بلتستان کے قومی حقوق اور بلتستان ڈویژن کے اداروں میں اندورنی اختیارات کے حوالے سے متفقہ طور پر نو نکاتی ایجنڈے کی بنیاد پر مورخہ 9 اکتوبر 201 کو دیادگار شہداء سکردو میں احتجاجی مظاہرے کا متفقہ طور پر اعلان کیا ہے
درجہ ذیل ایشوز پر سول سوسائٹی کی جانب سے یادگار شہداء پر مورخہ 9 اکتوبر 3 بجے سپہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا
1-لاپتہ افراد کی بازیابی
2 -غیر قانونی لیز کا خاتمہ
3 -سٹیٹ سبجیکٹ رولز کی بحالی۔
4 -بلدیاتی انتخابات کا جلد ازجلد انعقاد
5 -گلگت سکردو روڈ کی نقشہ میں تبدیلی کو روکنا
6 -روندو کے عوام کو معاوضوں کی عدم ادائیگی
7- گلگت بلتستان آئین ساز اسمبلی کا قیام
8- بلتستان یونیورسٹی کے مسائل کی طرف حکومتی عدم توجہی اور مسائل کا حل
9- شیڈول فورتھ کا غلط استعمال سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ۔
اراکین عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 اکتوبر عوام الناس سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے قومی بیداری اور دھرتی ماں سے محبت کا ثبوت دیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا