سکردو(ٹی این این) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون پہلے سید جعفر شاہ کو صدارت پہ نہ لانے کی بھرپور کوشش کی اس سلسلے میں کافی لابنگ کرکے تاخیر کی مگر ناکام رہے ۔اب نہیں سید جعفر شاہ کی صدارت ہضم نہیں ہو رہا جنرل سیکرٹری فتح اللہ کو اپنے پہلو میں باقی صوبائی صدر و دیگر قیادت کو بلکل الگ کر دیا گیا گلگت سے آئے ہوئے کارکن پھٹ پڑے ۔سینئر قیادت کو سکیورٹی پاس تک رسائی نہیں تھی صوبائی نائب صدر سے آدھی رات کو دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور شناختی کارڈ مانگے گئے یہ کون سا طریقہ تھا کسی کو کوئی علم نہیں تھا کہ آخر یہ سب کون کر رہا ہے۔ کس کی ایما پر قیادت کو الگ رکھا یہ تو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے پس پردہ گورنر گلگت بلتستان کا ہاتھ تھا۔ جلسے کو ہائی جیک کرکے گورنر حاوی ہونے کی کوشش میں تھا کہ وزیراعظم کا نہ پہنچ پانے پر ناکام ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نےٹی این این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان صوبائی صدر کو بائی پاس کرنا چاہتے ہیں یہ اس کی بھول ہے سینئر قیادت کو سٹیج تک نہ پہنچانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔ لیکن خدا کا کرنا انہی لوگوں کی بدنیتی کے سبب وزیراعظم کا دورہ منسوخ ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کافی مایوس تھی جلسہ گاہ میں گو گورنر گو کے فلگ شگاف نعرے بازی کے لیے بلکل تیار کھڑے تھے۔ بدنیتی کی انتہا یہ تھی کہ راتوں رات گنڈا پور کے ساتھ مل کر سکیورٹی پاس کو تبدیل کیا گیا ۔سینئر رہنماؤں کو چھوڑ کر چند درباری لوگوں کو سکیورٹی کارڈ جاری کی جس پر نہ صرف گورنینگ باڈی میں موجود ارکان ناراض ہوئے بلکہ بلتستان کے کارکنان بھی خاصا ناراض دکھائی دے رہا تھا تاہم کوئی بھی جلسے کو خراب نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔ بدقسمتی سے دورہ منسوخ ہوا لیکن خوش قسمتی یہ کہ کچھ لوگوں کی اندرونی خباثتوں سے پردہ اٹھ گیا جسے پہچانے میں مدد ملی۔ صوبائی قیادت کو چاہیے کہ تمام اضلاع اور حلقوں کے اندر کابینہ سازی کے عمل شروع کریں تاکہ پارٹی معاملات میں مبہتری لانے میں مدد ملے۔ یہی سلسلہ رہا تو آئندہ آنے والی الیکشن میں بدترین شکست ہو سکتی ہے صوبائی صدر سمیت دیگر قیادتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اب انہیں خواب غفلت سے بیدار ہو کر تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کرنے چاہئیں۔
گورنر پارٹی پر بھاری،پی ٹی آئی گلگت بلتستان اندورنی طور پر تقسیم کا شکار،تہلکہ خیز انکشافات۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا